سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن ایس ایس ڈبلیو ایم بی باسکٹ بال فیسٹیول کا آغاز (کل) سے ہوگا

جمعہ 17 اکتوبر 2025 22:47

سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن ایس ایس ڈبلیو ایم بی باسکٹ بال فیسٹیول کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 8 سال کے بعد سندھ میں باسکٹ بال کی سرگرمیوں کا آغاز کل سکھر سے شروع ہو کر 2 نومبر کو حیدر آباد میں اختتام پذیر ہوگا یہ اعلان SBA کے صدر غلام عباس جمال ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے بتایا کہ کمشنر سکھر 4 بجے دن آ ئی بی اے سکھرفزیکل کالج میں لاڑکانہ اور سکھر کی ٹیموں کے درمیان نمائشی مقابلوں سیآ غاز کریں گے اور انعامات بھی تقسیم کریں گے یہ انعامات ایس ایس ڈبلیو ایم بی نے اسپانسر کئے ہیں آج لاڑکانہ کی 2 اور سکھر کی 2 ٹیموں کے درمیان مقابلے ہونگے جس کے آرگنائزنگ سیکریٹری سکھر باسکٹ بال ایسو سی ایشن کے سیکریٹری ارشد سعید ہونگے اور ان کی معاونت لاڑکانہ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ساحر حسین کریں گے اس موقع پر SBA کے سیکریٹری عامر شریف ، حاجی محمد اشرف یحیی انجینئر زین العابدین چنہ اور SWA کے SVP غلام محمد خان اور کھیلوں کی نامور شخصیات بھی موجود ہونگی درین اثنا SBA کے زیر اہتمام سردار محمد بخش مہر کی زیر سرپرستی اور ایس ایس بی کے سیکریٹری منور علی مہیسر اور ایس بی اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے قومی گیمر کو خوش آمدید کرنے کے لئے ایس بی اے کے زیر اہتمام تقریبات کا آغاز آ ج 3 بجے سہ پہر ہوگااس موقع پر خوش آمدید قومی گیمز کے سلسلے میں کیک اور فیتہ کاٹا جائے گا یہ تقریبات پورے صوبے میں منعقد ہونگی اور 9 نومبر کو ایک عظیم الشان تقریب میں کراچی میں اختتام پذیر ہونگی جہاں سردار محمد بخش مہر کی کھیلوں میں بے مثال خدمات پر تاجپوشی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :