ڈپٹی کمشنر مظفرآبادکی زیر صدارت سکیورٹی صورتحال کا جائزہ اجلاس

جمعہ 17 اکتوبر 2025 22:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر ،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآبادعثمان ممتاز کی زیر صدارت سکیورٹی صورتحال کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر میں سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

(جاری ہے)

ٹریفک کے نظام میں بہتری کے لئے حکمت عملی مرتب کرنے، نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد، پرائس اور کوالٹی کنٹرول کی موثر نگرانی اور تجاوزات کی روک تھام کے لئے قانونی کارروائی کے فیصلہ جات کئے گئے۔ دفتر ڈپٹی کمشنر اور دفتر ایس ایس پی میں قائم کنٹرول رومز کے رابطہ نمبرات پر شکایات درج کرائی جاسکیں گی جن پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :