کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں فال 2024اور سپرنگ 2025کےکانووکیشنز 20اکتوبرکومنعقد ہوں گے

جمعہ 17 اکتوبر 2025 18:34

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں فال 2024اور سپرنگ 2025کےکانووکیشنز 20اکتوبر بروز سوموار کو منعقد ہوں گے۔کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کے 1282طلبہ اپنی اسناد وصول کریں گے۔جن میں 901 بی ایس، 350ایم ایس،31پی ایچ ڈی شامل ہیں۔کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد خٹک کے مطابق کامسیٹس ایبٹ آباد سے اب تک 21ہزار384طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرکے ملک و قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

ان فارغ التحصیل طلبہ میں بی ایس16976، 4193ماسٹرز اور215 پی ایچ ڈی بھی شامل ہیں۔اس کانووکیشن میں مزید 31سکالرز پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کریں گے۔80انٹرنیشنل طلباء کو بھی ڈگریوں سے نوازا جائےگا۔ پروفیسرڈاکٹرشاہدخٹک نے بتایاکہ طلباء وطالبات کی غیر نصابی اور تربیتی سرگرمیوں کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔اس مقصد کے لئے یونیورسٹی میں مختلف سوسائٹیزجن میں کیمپس لیٹریری سوسائٹی، سیرت النبی ﷺ سوسائٹی، آرٹس اینڈکلچر سوسائٹی اورسپورٹس کلب موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :