غازی یونیورسٹی میں ’’منشیات سے پاک پاکستان‘‘ کےزیر عنوان آگاہی مہم کا آغاز

جمعہ 17 اکتوبر 2025 22:27

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں ’’منشیات سے پاک پاکستان‘‘ کے عنوان سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ یہ مہم شعبہ کیمسٹری اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے اشتراک سے شروع کی گئی جس کا مقصد نوجوانوں میں منشیات کے خلاف شعور بیدار کرنا اور ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دینا ہے۔

اس سلسلے میں منعقدہ سیمینار میں یونیورسٹی کے طلباء، فیکلٹی ممبران اور منتظمین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن شعبہ کیمسٹری ڈاکٹر محمد سلیم اور ڈاکٹر محمد مقبول نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور منشیات سے پاک معاشرہ قائم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد عمران حیدر جسکانی نے منشیات کے نقصانات اور ان کے معاشرتی اثرات پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر طلباء نے منشیات کے موضوع پر ایک بامقصد ڈرامہ بھی پیش کیا، جسے شرکاء نے سراہا۔سیمینار کے اختتام پر تمام شرکاء نے اجتماعی طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خود بھی منشیات سے دور رہیں گے اور دوسروں کو بھی اس کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے ’’منشیات سے پاک پاکستان‘‘ کی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :