ویمن یونیورسٹی صوابی ،ویمن یونیورسٹی مردان کے درمیان علمی تعاون، تحقیقی شراکت داری ،باہمی ترقی کے فروغ کیلئے ایم اویو پر دستخط

جمعہ 17 اکتوبر 2025 21:48

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) ویمن یونیورسٹی صوابی اور ویمن یونیورسٹی مردان کے درمیان علمی تعاون، تحقیقی شراکت داری اور باہمی ترقی کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر غزالہ یاسمین نے کہا کہ "اس طرح کے معاہدے دونوں جامعات کے معیارِ تعلیم کو مزید مضبوط کریں گے۔ ہم خواتین کی تعلیم کے فروغ اور صوبے کی بہتری کے لیے ایک ساتھ آگے بڑھیں گے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ویمن یونیورسٹی صوابی کی جانب سے ڈاکٹر غزالہ یاسمین وائس چانسلر اور ڈاکٹر ثانیہ ظہیر علی ڈائریکٹر او آر آئی سی نے معاہدے پر دستخط کیے، جبکہ ویمن یونیورسٹی مردان کی نمائندگی پروفیسر ڈاکٹر راضیہ سلطانہ وائس چانسلر اور حلیمہ اکرام ڈپٹی ڈائریکٹر او آر آئی سی نے کی۔اس معاہدے کے تحت دونوں جامعات مشترکہ تحقیقی منصوبوں، اساتذہ و طالبات کے تبادلے، استعداد کار میں اضافے اور کمیونٹی انگیجمنٹ کے پروگراموں پر تعاون کریں گی۔پروفیسر ڈاکٹر راضیہ سلطانہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعات کے درمیان تعاون علمی معیار کو بہتر بنانے، تحقیق کے فروغ اور خواتین کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :