گورنر سندھ یا گورنر ہاؤس کو لیجنڈ ٹرسٹ کے کسی بھی مالی معاملے یا چیک پر دستخط کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں،گورنرسندھ

لیجنڈ ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں مبینہ بینک فراڈ کے معاملے پر 13 اکتوبر کو باضابطہ انکوائری کا حکم دیا جاچکا ہے،کامران ٹیسوری کی وضاحت

جمعہ 17 اکتوبر 2025 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر سندھ یا گورنر ہاؤس کو لیجنڈ ٹرسٹ کے کسی بھی مالی معاملے یا چیک پر دستخط کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔انہوں نے بتایا کہ لیجنڈ ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں مبینہ بینک فراڈ کے معاملے پر 13 اکتوبر کو باضابطہ انکوائری کا حکم دیا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے وضاحت کی کہ لیجنڈ ٹرسٹ کا سیکریٹری، حکومتِ سندھ کا سیکریٹری برائے ثقافت ہوتا ہے، جو ٹرسٹ کے تمام مالی معاملات بشمول بینک سے متعلق امور کا براہِ راست ذمہ دار ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے اس بات پر زور دیا کہ فنکاروں کے فلاحی فنڈز قومی امانت ہیں، اور کسی بھی بے ضابطگی یا جعلسازی میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میںنلائینجائینگی۔

متعلقہ عنوان :