سیف سٹی سیالکوٹ اور علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے افسران کی میری پہچان اور ورچوئل بلڈ بینک اقدامات کے حوالے سےملاقات

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 12:28

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سیالکوٹ کے میری پہچان اور ورچوئل بلڈ بینک اقدامات کے حوالے سےملاقات علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل انجم اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبد الفاتح نے شرکت کی، جبکہ ڈی ایس پی آپریشنز کمانڈر ساجد حمید ورک نے سیف سٹی اتھارٹی کے نمائندہ وفد کی قیادت کی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ساجد حمید ورک نے ڈاکٹر سہیل انجم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے 15 فعال ورچوئل بلڈ بینک مراکز اور میری پہچان منصوبہ ایمرجنسی حالات میں شہریوں کی فوری مدد اور خون کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ڈاکٹر سہیل انجم اور ڈاکٹر عبد الفاتح نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سیالکوٹ کی ان فلاحی کاوشوں کو سراہا اور ان منصوبوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :