صدر اے این پی خیبر پختونخوا کی نامور شاعر، ادیب اور ڈرامہ نویس خالق داد امید کی وفات پراظہار تعزيت

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 14:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین، جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی اور سیکرٹری ثقافت اکبر ہوتی ایڈووکیٹ نے پشتو کے معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نویس خالق داد امید کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رحلت پشتو ادب کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اے این پی کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا پشتو ادب اور ڈرامے کے لئے خالق داد امید کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔عوامی نیشنل پارٹی دکھ کی ا س گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ شریک ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :