کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی نے فرانس کی کریڈٹ ریٹنگ کم کر دی

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 15:19

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی نے فرانس کی کریڈٹ ریٹنگ AA سے کم کرکے A+ کرتے ہوئے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ فرانسیسی حکومت آئندہ سال اپنے مالی خسارے میں نمایاں کمی لانے میں ناکام رہ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیاکہ اگرچہ اس ہفتے 2026 کا مسودہ بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے تاہم فرانس کے مالیاتی امور کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال بدستور برقرار ہے۔