یونیورسٹی آف بلتستان کے تعاون سے سکردو میں ماحولیاتی سیاحت کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 17:38

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) ای وی کے ٹو سی این آر نے یونیورسٹی آف بلتستان کے تعاون سے سکردو میں ماحولیاتی سیاحت کے موضوع پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر راجہ ناصر علی خان، وزیر منصوبہ بندی و ترقی گلگت بلتستان مہمان خصوصی تھے۔ راجہ ناصر علی خان نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز میں ماحولیاتی سیاحت کے بارے میں حساسیت انتہائی ضروری اور وقت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جی بی کی نزاکت کو بچانے کے لیے ذمہ دارانہ اور ماحول دوست سیاحت کو اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے ماحولیاتی سیاحت اور ماحولیاتی تحفظ کے فروغ میں اطالوی حکومت کے کردار کو سراہا۔ پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین، وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی نے اس موقع پر کانفرنس کے انعقاد کو انتہائی اہم قرار دیا جو نوجوان نسل میں ماحول دوست سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس طرح کے اقدامات کو اپنانے اور اس سلسلے میں بلتستان یونیورسٹی کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔\378

متعلقہ عنوان :