وائس چانسلر کے آئی یو سے ڈپٹی کمشنر گلگت کی ملاقات، جامعہ قراقرم کی اراضیات سے متعلق بریفنگ

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد نے ملاقات کی،یونیورسٹی کی اراضیات کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے فوراً بعد دونوں نے یونیورسٹی کی اراضیات کا جامع دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر گلگت نے مادر علمی کے اراضیاتی تحفظ کو اپنی اولین ترجیحات قرار دیا اور جامعہ کی ترقی کے لیے بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گلگت نے کہاکہ مادر علمی کی اراضیات کا تحفظ ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے، ہم جامعہ کی ترقی اور وسائل کے بہترین استعمال کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے تاکہ طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم مل سکے۔دورے کے دوران وائس چانسلرکے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں اور یونیورسٹی کے ساتھ مکمل تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی رہنمائی اور عملی اقدامات سے یونیورسٹی کی اراضیات محفوظ ہوں گی جو ہمارے تعلیمی مشن کو مزید مضبوط بنائیں گے اور یہ تعاون گلگت بلتستان کی تعلیمی ترقی کی بنیاد بنے گا۔

متعلقہ عنوان :