چکوال، ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 19:23

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) ڈسٹرکٹ۶ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سارہ حیات، لیفٹینٹ کرنل عزیز احمد اور ڈی پی اولیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین، آرمی فسران ،اے ڈی سی جی بلال بن عبد الحفیظ، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

اجلاس میں اے ڈی سی جی بلال بن عبد الحفیظ نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی کے بارے کمیٹی کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او لیفٹینٹ (ر) احمد محی الدین نے ضلع میں لا اینڈ آرڈر اور سیف سٹی پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چکوال اور تلہ گنگ میں سیف سٹی پراجیکٹس پر کام تیز رفتار سے جاری ہے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹرییشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انسدادِ تجاوزات ، مدارس کی رجسٹریشن، پرائس کنٹرول،غیر قانونی پٹرول پمپس، اینٹی ڈرگز و سموک ، ماحول، بجلی چوری، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں و اشیاء ، غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی راولپنڈی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر پرفارمنس انڈیکیٹر ز پر عملدرآمد یقینی بنا کر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔لیفٹیننٹ کرنل عزیز احمد نے کہا کہ تمام محکمہ جات باہمی رابطے اور تعاون یقینی بنائیں تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی کو بہترنبنایانجاسکے۔