وائس چانسلر کے آئی یو کا یونیورسٹی آف بلتستان میں ٹورازم گیلری اور ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 19:23

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف گلگت بلتستان نے باہمی تعاون کی یادداشت پر دستخط کر دیئے ۔معاہدہ کے تحت دونوں ادارے تحقیق، طلبہ و فیکلٹی ایکسچینج، مشترکہ تحقیقی پروجیکٹس اور طلبہ کی نگرانی میں مشترکہ تعاون بڑھائیں گے جبکہ تعلیم، ٹورازم اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں علاقائی چیلنجز کا حل تلاش کریں گے۔

(جاری ہے)

دونوں اداروں کے سربراہان نے یونیورسٹی آف بلتستان میں ٹورازم گیلری اور ڈے کیئر سینٹر کی افتتاحی تقریب کے دوران اس بات پر اتفاق کیا۔ تقریب میں وائس چانسلر جامعہ قراقرم کے ہمراہ یونیورسٹی آف بلتستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد المطین سمیت دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے۔اس موقع پر یونیورسٹی آف بلتستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد المتین نے دونوں اداروں کے درمیان گہرے رابطوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ قراقرم یونیورسٹی آف بلتستان کے لیے مادر انسٹیٹیوشن ہے ، ہمیں ایک دوسرے سے سیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم مزید مضبوط ہوں۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مشترکہ وژن پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :