ڈپٹی کمشنر مظفرآباد عثمان ممتاز کی ہدایات پر شہر بھر میں انسدادڈینگی مہم جاری

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 20:04

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد عثمان ممتاز کی ہدایات پر شہر بھر میں ڈینگی کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈینگی کنٹرول ٹاسک فورس نے مختلف علاقوں میں ڈینگی سپرے کیا، ڈینگی لاروا کی نشاندہی کے بعد فوری طور پر تلفی کا عمل مکمل کیا اور عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی بروشرز بھی تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ٹاسک فورس کے مطابق شہر کے گنجان آباد علاقوں، نالوں اور ممکنہ لاروا افزائش گاہوں میں خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو بروقت روکا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے گھروں اور آس پاس کے ماحول کو صاف رکھیں اور پانی جمع نہ ہونے دیں۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو مطلع کریں۔ضلعی انتظامیہ نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ ڈینگی کے مکمل خاتمے تک مہم جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :