یونیورسٹی آف تربت کی سنڈیکیٹ کااجلاس،مالی سال 2025-26 بجٹ تجاویزاور نظرثانی شدہ بجٹ مالی سال 2024-25 کی توثیق

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) یونیورسٹی آف تربت کی سنڈیکیٹ کے پندرہویں اجلاس میں مالی سال 2025-26 کے بجٹ تجاویزاور نظرثانی شدہ بجٹ مالی سال 2024-25 کی توثیق کے بعد انہیں باضابطہ منظوری کے لئے یونیورسٹی کے اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سینڈیکیٹ اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی زیرصدارت یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس روم میں منعقد ہوا-اجلاس میں متعدد اہم اصلاحی و ترقیاتی اقدامات کی توثیق کی گئی، ان میں تعلیمی پروگراموں کے ذریعے یونیورسٹی کی آمدنی میں اضافہ، یونیورسٹی انٹرمیڈیٹ کالج کا قیام، قلیل مدتی فنی اورڈیجیٹل کورسز کا آغاز اور یونیورسٹی ٹیسٹنگ سروس کے قیام جیسے اقدامات شامل تھے۔

اجلاس میں مختلف پالیسی و تنظیمی امور کی بھی توثیق کی گئی جن مختلف اکیڈمک و انتظامی آسامیوں کے خاتمے اور نئی آسامیاں پیداکرنا، انسٹی ٹیوشن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :