ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمد بلوچ کا لسبیلہ میں بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری ترقیاتی سکیمات کا دورہ

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمد بلوچ نے لسبیلا میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے تحت جاری ترقیاتی اسکیمات بی ایچ یو لیاری،بلوچی گوٹھ لاکھڑا پل، بائی پاس اوتھل پل،سی ڈی آہورہ کی عمارت اور بی ایچ کیو ہسپتال اوتھل کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے انجنیئر بی ایس ڈی آئی محمد عالم، ایس ڈی اوبی اینڈ آرظہیر بزنجو،ایس ڈی او عبدالطیف بلوچ کے ہمراہ مختلف جگہوں پر جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ انجینئروں اور افسران کو ہدایت کی کہ تمام جاری منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام تک ان ثمرات سے جلد عوام مستفید ہوسکیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :