پرتگال میں نقاب پر پابندی کا بل منظور،خلاف ورزی پر جرمانہ بھی ہوگا

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 22:06

لزبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) پرتگال کی پارلیمنٹ نے انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے پیش کردہ چہرے کے نقاب پر پابندی کے بل کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

پرتگال نے زیادہ تر عوامی مقامات پر "جنسی یا مذہبی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے چہرے کے نقاب پر پابندی کے بل کی منظوری دے دی ہے جس کی تجویز انتہائی دائیں بازو کی چیگا پارٹی نے پیش کی تھی۔اس بل میں مسلمان خواتین کے پہننے والے برقعوں اور چہرے کے نقاب کو نشانہ بنایا گیا۔پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے اس بل کے تحت، عوام میں چہرے کا نقاب پہننے پر مجوزہ جرمانے 200 سے 4,000 یورو تک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :