انروا کے آٹھ ہزار اساتذہ غزہ کے بچوں کو دوبارہ تعلیم سے جوڑنے کے لیے تیار

اتوار 19 اکتوبر 2025 09:30

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی "انروا" نے بتایا کہ اس کے آٹھ ہزار سے زائد اساتذہ غزہ کی پٹی میں بچوں کو دوبارہ تعلیم سے جوڑنے اور ان کا تعلیمی سلسلہ بحال کرنے کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انروا نے جاری ایک تحریری بیان میں کہا کہ وہ غزہ کی سب سے بڑی انسانی ہمدردی کی تنظیم ہے اور اسے بلا رکاوٹ اپنا کام کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ کے بچے بہت طویل عرصے سے اسکول نہیں جا سکے۔مسلسل اسرائیلی بم باری نے غزہ کی پٹی کی بنیادی تنصیبات اور زیادہ تر اسکولوں کو تباہ کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں فلسطینی خاندانوں کی مسلسل نقل مکانی کے باعث بچے تقریباً دو برس سے تعلیم سے محروم ہیں۔

متعلقہ عنوان :