سعودی سکاوٹس کی ورلڈ جمبوری آن دی ائیر 2025 میں شرکت

اتوار 19 اکتوبر 2025 09:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) سعودی بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن نے دنیا کے سب سے بڑے سالانہ ڈیجیٹل سکاوٹنگ ایونٹ سکاوٹ جمبوری آن دی ائیر، جمبوری آن دی انٹرنیٹ( جوٹا، جوٹی 2025) میں شرکت کی ہے۔ ’نوجوانوں کی تشکیل کردہ دنیا‘ کے موضوع پراس ایونٹ کا آغاز17 اکتوبر سے ہوا ہے جو 19 اکتوبر جاری رہے گا۔ ایس پی اے کے مطابق 170 سے زیادہ ملکوں کے 20 لاکھ سے زیادہ نوجوان اس میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ دنیا کا سب سے بڑا ڈیجٹیل سکاوٹنگ اجتماع ہے جس کا مقصد ریڈیو اور انٹرنیٹ کے ذریعے مختلف براعظموں کے نوجوانوں کے درمیان رابطے کو بڑھانا، تجربات کے تبادلے، لائف سکلز ڈیولمپنٹ، گلوبل سٹیزن شپ اور کلچرل انڈرسٹینڈنگ کے تصورات کو مستحکم کرنے میں تعاون کرنا ہے۔سعودی بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن نے جوٹا جوٹی 2025 میں شرکت کے موقع پر ریاض میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن کے ہیڈ کوارٹر میں ایک فیلڈ اور ورچوئل سکاوٹ کیمپ کا انعقاد کیا۔

متعلقہ عنوان :