بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے فرواسپلاونیہ-1 بجلی لائن کی مرمت کا آغاز کر دیا گیا

اتوار 19 اکتوبر 2025 10:00

ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے زیرِ کنٹرول علاقے میں زاپورژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ (زیڈ این پی پی ) کو بیرونی بجلی فراہم کرنے والی فرواسپلاونیہ-1 لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ تاس کے مطابق ایجنسی نے کہاکہ آج صبح بارودی سرنگوں کی صفائی کے بعد 330 کلو وولٹ فرواسپلاونیہ-1 لائن کی دو کیبلز کی مرمت کا کام شروع ہوا، جو 7 مئی کو زیڈ این پی پی سے منقطع ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

زاپورژیا نیوکلیئر پلانٹ گزشتہ تین ہفتوں سے مسلسل بیک اپ ڈیزل جنریٹرز پر چل رہا ہے، کیونکہ اس کی تمام بیرونی بجلی کی سپلائی لائنز جنگی کارروائیوں کے نتیجے میں متاثر ہو چکی ہیں۔پلانٹ کی آخری بڑی 750 کلو وولٹ لائن "دنیپرووسکایا" 23 ستمبر کو یوکرینی گولہ باری میں تباہ ہو گئی تھی، جس کی مرمت اب تک ممکن نہیں ہو سکی۔جبکہ فرواسپلاونیہ۔1 لائن 7 مئی سے ہی غیر فعال ہے، اور اس کا متاثرہ حصہ دریائے دنیپرو کے اُس کنارے واقع ہے جو یوکرین کے کنٹرول میں ہے۔آئی اے ای اے نے 9 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ روس اور یوکرین سے رابطوں کے بعد زاپورژیا پلانٹ کو دوبارہ بیرونی بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے اقدامات شروع ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :