پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میںجعلی ،ملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف کریک ڈائون جاری

15ہزار868لٹر جعلی دودھ تلف ،ٹینکر ضبط ، 5مقدمات ،13لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد

اتوار 19 اکتوبر 2025 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میںجعلی ،ملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے،66ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کے دوران15ہزار868لٹر جعلی دودھ تلف ،جعلی دودھ کی سپلائی میں ملوث ٹینکر ضبط جبکہ 5مقدمات درج کرائے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق راولپنڈی میں 3مقدمات، نارووال میں 1، سرگودھا اور مظفر گڑھ میں بھی 1،1مقدمہ درج کروایا گیا، دودھ سپلائر اور ملک شاپس کی چیکنگ کے دوران13لاکھ 43ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔

عاصم جاوید کے مطابق تلف کردہ دودھ میں پانی ،پائوڈر اور ویجی ٹیبل گھی کی ملاوٹ پائی گئی، موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہری گھر میں استعمال والے دودھ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر سے مفت ٹیسٹ کروا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :