چیچہ وطنی، رشتہ کے تنازعہ پرماموں نے شادی شدہ بھانجی کو قتل کرکے اسی بندوق سے خود کشی کرلی

اتوار 19 اکتوبر 2025 15:40

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) چیچہ وطنی میں رشتہ کے تنازعہ پرماموں نے شادی شدہ بھانجی کو قتل کرکے اسی بندوق سے خود کشی کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کمالیہ کا رہائشی محمد اسلم وارڈ نمبر18گئوشالہ میں مقیم اپنی بہن کے پاس کچھ دن رہنے کیلئے آیااور اپنا بستر بھی ہمراہ لے آیا جس میں 12بور بندوق چھپائی ہوئی تھی، 40سالہ متوفی کی شادی شدہ بھانجی شبانہ کوثر بھی اپنے ماموں کو ملنے کیلئے قریبی گاؤں سے وہاں آگئی ، رشتہ کے تنازعہ پربات چیت کے دوران متوفی کی اپنی بھانجی سے تلخ کلامی ہوگئی اور اسی دوران ملزم نے اپنے بستر سے بندوق نکال کرفائرنگ کردی جس سے شبانہ کوثر گولی لگنے سے موقع پرہی جاں بحق ہوگئی۔

ملزم نے اسی بندوق سے خود کوبھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ،پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد دونوں نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کردی ہیں۔