قصور، ہیڈ بلوکی روڈ پر کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل قیمتی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار

اتوار 19 اکتوبر 2025 16:20

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور ڈی سی عمران علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ پتوکی نشتررحمان لودھی نےپیرافورس کے ہمراہ قبضہ مافیا کیخلاف بڑا ایکشن لیا اور میونسپل کمیٹی پھول نگر کی کروڑوں روپے مالیت کی ہیڈ بلوکی روڈ پر 2کنال 1مرلہ رقبہ کی کمرشل قیمتی اراضی واگزار کرا لی۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نشتر رحمان لودھی کاکہناہے کہ سرکاری اراضی کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔

دوبارہ قبضہ کرنے والوں کو قانون کے سخت شکنجے میں لائیں گے۔ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے۔ رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔علاوہ ازیں حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل پتوکی میں اسسٹنٹ پتوکی نشتررحمان لودھی کی زیرنگرانی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا فورس) کو مکمل فعال کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نشتر رحمان لودھی کاکہنا ہے کہ پیرا فورس تجاوزات، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مؤثر کارروائیاں کر رہی ہے۔ دوران کارروائی شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے،بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔شہری رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم کر کے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔\378