کمشنر فیصل آبادکی زیرصدارت محکمہ لائیو سٹاک کا اجلاس ،مویشیوں کو لمپی سکن ڈیزیز سے بچاؤ کیلئے اقدامات کی ہدایت

اتوار 19 اکتوبر 2025 18:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت محکمہ لائیو سٹاک کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر نے ڈویژن میں مویشیوں کو لمپی سکن ڈیزیز سے بچاؤ کے لئے واضح اقدامات کی تاکید کی اور متاثرہ مویشیوں کو ویکسین کی فراہمی بارے بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ آؤٹ بریک /متاثرہ جانوروں کو مویشی منڈیوں میں کورنٹین (علیحدہ رکھنے) کے لئے خصوصی انتظامات ہونے چاہیں۔

کمشنر نے ڈویژن میں میٹ ٹیسٹنگ لیب کے قیام کے لئے بھی تجاویز طلب کیں۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے بریفنگ دی۔کمشنر نیڈویژن میں گندم کی کاشت کے ہدف کے لئے محکمہ زراعت توسیع کے جاری اقدامات پر بریفنگ بھی لی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کو زرعی آلات کے لئے بلاسود قرضہ جات،گرین ٹریکٹرز،کسان کارڈ،سپر سیڈر فراہم کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسانوں کے اجتماعات اور فارمر ڈیز میں کسانوں کوحکومت پنجاب کے جاری اقدامات سے آگاہی دیں۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں گندم کی کاشت کا ہدف مکمل کرنے کے لئے نمبردار کنونشنز کے انعقاد،کسانوں سے مسلسل رابطہ اور آگاہی پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری خالد محمود نیگندم کی کاشت کے اہداف کی تکمیل کے حوالے سے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انورنے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سے میٹنگ بھی کی اورجنگلات کے رقبہ پر زیادہ سے زیادہ پلانٹیشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو تروتازہ رکھنے کے لئے پلانٹیشن ناگزیر ہے۔