الیکشن کمیشن نے فیصل آباد ،ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات کانیا شیڈول جاری کر دیا

این ای96، این ای104، این ای143، پی پی 98 اور پی پی 203 میں 23نومبر کو پولنگ ہوگی

پیر 20 اکتوبر 2025 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) الیکشن کمیشن نے فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات کانیا شیڈول جاری کر دیا۔ترجمان کے مطابق حلقہ این ای96، این ای104، این ای143، پی پی 98 اور پی پی 203 میں پولنگ ہوگی۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی آخری تاریخ 24 اکتوبرمقرر کی گئی ہے جبکہ اپیلٹ ٹریبونل اپیلوں کے فیصلے 31 اکتوبر تک کرے گا۔امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی،امیدواروں کی دستبرداری کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر کی گئی ہے ،انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی تاریخ 4 نومبر ہے جبکہ ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی۔