ایل ڈی اے کے زیراہتمام کمرشل ورہائشی پلاٹس کا نیلام عام کل ایکسپو سنٹر میں ہوگا

پیر 20 اکتوبر 2025 19:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) ایل ڈی اے کے زیراہتمام نیلام عام کل21 اکتوبرکو صبح 10بجے ایکسپو سنٹر جوہر ٹان میں ہوگا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نیلامی کے عمل کا جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

نیلام عام میں پٹرول پمپ سائٹس ، مارکی سائٹس،ہیلتھ سائٹس، ایجوکیشن سائٹ اورکمرشل بلڈنگ کے حقوق کرایہ داری نیلام کیے جائیں گے۔نیلامی میں جوہرٹاون، جوبلی ٹاون، ایل ڈی اے ایونیو ون،علامہ اقبال ٹاون،ماڈل ٹاون ،سبزہ زار،مصطفی ٹاون ،تاج پورہ،نیو گارڈن ٹاون اورگلبرگ تھری میں واقع کمرشل ورہائشی پلاٹس نیلام کیے جائیں گے۔نیلام عام کی نگرانی ایل ڈی اے آکشن کمیٹی کے ارکان کریں گے۔