سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر محکمہ بلدیات کی لوکل کونسلز کے 14 افسران کو معطل کردیا

پیر 20 اکتوبر 2025 19:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر محکمہ بلدیات کی لوکل کونسلز کے 14 افسران کو معطل کردیا گیا ہے ۔پی اے سی کے احکامات کی روشنی میں محکمہ بلدیات نے صوبائی وزیر کی منظوری سے مختلف لوکل کونسلز کے 14 افسران کو معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

پی اے سی کو آڈٹ ریکارڈ جمع نہ کرانے پر معطل ہونے والوں میں میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے میونسپل کمشنر انیس الرحمان سیال، ٹائون میونسپل کمشنر میرپورخاص ممتاز علی چنہ ، میونسپل کمیٹی مٹھی کے چیف میونسپل آفسر سعید احمد بروہی شامل ہیں۔ معطل ہونے والے لوکل کونسل کے دیگر افسران میں ٹیکسکشن افسر جھڈو عشرت حسین منگی، ٹائون کمیٹی اسلام کوٹ اور چیلہار کے ٹائون افسر امتیاز علی راہپوٹو ،ٹائون کمیٹی کھوسکی کے ٹائون افسر ذوالفقار علی کیہر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

معطل ہونے والوں میں ٹائون افسر کاشف تھہیم، ٹائون افسر ثنا اللہ ابڑو، ٹائون افسر دلاور منگریو، ٹائون افسر زاہد علی ناریجو شامل ہیں۔ لوکل کونسلز کے معطل کئے جانے والے افسران میں ٹائون افسر شمشیر علی شاہ، ٹائون افسر پرویز علی بھٹو ، ٹائون افسر عامر علی سومرو اور ٹائون افسر فرحان علی لغاری شامل ہیں۔ پی اے سی کو ریکارڈ فراہم نہ کرنے اور غفلت کا مظاہرہ کرنے پر معطل کئے گئے 14 افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں۔ پی اے سی چیئرمین نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ آڈٹ کا ریکارڈ فراہم نہ کرنا غفلت کے زمرے میں آتا ہے جو افسران آڈٹ پیراز کے متعلق آڈٹ ریکارڈ فراہم نہیں کرینگے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :