Live Updates

ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مالی امداد کےلئے مرکزی کیمپ قائم

منگل 21 اکتوبر 2025 17:14

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی بحالی کےلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سپورٹس گراؤنڈ میں مالی امداد کا مرکزی کیمپ قائم کر دیا گیا۔اس حوالے سےسیلاب متاثرین کو بائیو میٹرک کےذریعے کیش اوراے ٹی ایم کارڈ کی فراہمی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے منگل کے روزکیمپ کا دورہ کیا اوررقوم کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو محمد ابوبکر اور اسسٹنٹ کمشنر صدر زاہد اقبال نے ڈپٹی کمشنرکو بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ ضلع کے 68 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے ضلع کے 163مواضعات متاثر ہوئے۔سروے کے ذریعے حاصل ڈیٹا کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد امداد دی جارہی ہے۔اگلے مرحلے میں ضلع کی چاروں تحصیلوں میں کیمپ لگائے جائیں گے۔وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ بنک آف پنجاب اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کردیے گئے ہیں یہ کیش کاونٹرزخواتین،بزرگ اورمعذور افراد کیلئے الگ قائم کئے گئے ہیں۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات