سیلاب سے متاثرہ 200 سے خاندانوں اشیائے ضروریہ تقسیم کی گئی۔وائس چانسلر

منگل 21 اکتوبر 2025 17:23

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2025ء) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کےوفدنے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعظم خان کی ہدایات پر ترنڈہ محمد پناہ اور اوچشریف سے ملحقہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں مفت طبی اور امدادی کیمپ لگائے۔ طبی کیمپ یونیورسٹی کے میڈیکل سنٹر کے انچارج ڈاکٹر مخدوم بشارت کی قیادت میں لگایا گیا جب کہ ان کے ساتھ طبی عملہ بھی متاثرین کی مدد کے لیے موجود تھا۔

اس دوران درجنوں افراد کو موقع پر طبی امداد کے ساتھ ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنائی گئی۔علاوہ ازیں متاثرین میں امدادی سامان بھی تقسیم کیاگیا جس میں راشن ، کپڑے، کمبل، جوتے اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل تھیں۔ ایتھکس اینڈ ٹالرنس سوسائٹی نے ایڈوائزر ڈاکٹر ماجد رشید کی قیادت میں 200 سے زائد متاثرہ خاندانوں میں اشیائے ضروریہ تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشن زین العابدین ارشد، سٹاف ممبران اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ یہ اشیا جامعہ کے اساتذہ، طلبہ اور دیگر مخیر حضرات کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں تک پہنچائی گئیں جس پر انہوں نے خواجہ فرید یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا۔اس حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعظم خان نے کہا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی نہ صرف طلبہ کی تعلیم و تحقیق پر بلکہ انہیں عملی طور پر معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لیے کوشاں ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کے اساتذہ اور طلبہ مشکل وقت میں اپنے ہم وطنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔