پنجاب حکومت کا 10 لاکھ لائسنس یافتہ اسلحہ کی ازسر نو جانچ پڑتال اور سکروٹنی کا فیصلہ
غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کو15 دن کے اندراسلحہ واپس کرنے کی ہدایت، پنجاب سے اسلحہ اورسمگلنگ کلچر کے مکمل خاتمہ کیلئے ڈرون پولیسنگ اور مربوط سکیورٹی اینڈ آرمز ریگولیشن کے نئے قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 24 اکتوبر 2025
18:10
(جاری ہے)
سًرینڈر آف الیگل آرمز ایکٹ 2025 تین مراحل میں نافذ کیا جائے گا۔
سًرینڈر آف الیگل آرمز ایکٹ 2025 ء ایکٹ اسلحہ کی واپسی، تلفی اور اسلحہ قوانین کے نفاذ پر توجہ دے گی۔ پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کو15 دن کے اندراسلحہ واپس کرنے کی ہدایت کی گئی اور پنجاب میں لائسنس یافتہ اسلحہ کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی۔ پنجاب میں لائسنس یافتہ اسلحہ کے مالک اور جاری کرنے والے کی تصدیق کی جائے گی۔ پنجاب میںجاری ہونے والے اسلحے کی مکمل چھان بین کی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں وفاقی اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی اوراس سلسلے میں پنجاب حکومت کا وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔ پنجاب میں صرف پولیس اہلکار اور رجسٹرڈ سیکیورٹی گارڈز کو اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی۔ پنجاب میں نجی سیکیورٹی کمپنیوں کو رجسٹر کیا جائے گا اور ان کے لیے باقاعدہ ضوابط بنائے جائیں گے۔ اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ نجی سیکیورٹی گارڈز کو پنجاب پولیس ہیلپ لائن 15 سے منسلک کیا جائے گا۔ انسٹنٹ پولیسنگ کے لئے پنجاب پولیس میں سٹینڈرڈ سیکشن بنایا جائے گا ۔ لاہور میں کرائم سین پر جلد از جلد رسائی کے لئے ڈرون پولیسنگ کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کیا جائے گا۔ ڈرون پولیسنگ کسی بھی جرم یا ہنگامی صورتحال پر فوری، منظم اور ڈیجیٹل ردِعمل یقینی بنائے گا۔ جیسے ہی جرم کی اطلاع موصول ہوگی پولیس ڈرون کرائم سین پر فوری پہنچ جائے گا تاکہ مجرم کو فوری ٹریک کیا جا سکے۔ ڈرون پولیسنگ کے اس نظام کو بعد ازاں پورے صوبے میں وسعت دی جائے گی۔ پنجاب کے 14 اہم داخلی و خارجی مقامات پر جدید اسلحہ اسکینرز نصب کیے جائیں گے۔اجلاس میںیہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اسلحہ کی اسمگلنگ کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گااور اس جرم کی سزا 14 سال قید مقررکی جائے گی۔ سالانہ اسلحہ لائسنس فیس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے گا تاکہ اسلحہ کلچر کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
لاہور،مسلم لیگ(ن)کی خاتون رکن اسمبلی جم کے دوران راڈ لگنے رخمی
-
ْامریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور اور مستقل امن کیلئے پرامید ہوں، وزیراعظم
-
وزیراعظم شہباز شریف کو وزیراعظم قطر کا ٹیلیفون،مسلسل رابطوں اور قریبی مشاورت کی ضرورت پر اتفاق
-
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے پر بھی پابندی
-
مسعود پزشکیان سے وزیر داخلہ کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
-
مولانا فضل الرحمن عارف حبیب گروپ کے چیئر مین سے ملاقات ،پاکستان کے معاشی حالات پر تفصیلی گفتگو
-
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل کا پی ٹی آئی کو مثبت کردار کے لیے پارلیمانی اداروں میں واپس آنے کی دعوت
-
بجلی صارفین سے 9 روپے فی یونٹ ٹیکس وصولی کا انکشاف
-
خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کی اہمیت اجاگر، امریکہ نے دہشتگردی کیخلاف کوششوں میں پاکستان کو اہم اور کلیدی شراکت دار قراردے دیا
-
انمول پنکی کو بچانے کیلئے بعض با اثر اور نامعلوم قوتیں متحرک
-
نظام درست کرنے کیلئے بندہ لائیں گے تو نظام اسے 6 مہینے بعد باہر پھینک دیگا‘ شبر زیدی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں سورج آگ برسانے لگا، شدید گرمی سے شہری پریشان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.