بلاول بھٹو سے این اے 175 کے ٹکٹ ہولڈر مہر ارشاد سیال کی ملاقات، مظفرگڑھ کی سیاسی صورت حال پر بات چیت

جمعرات 30 اکتوبر 2025 19:02

بلاول بھٹو سے این اے 175 کے ٹکٹ ہولڈر مہر ارشاد سیال کی ملاقات، مظفرگڑھ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے این اے 175 کے ٹکٹ ہولڈر اور سابق وفاقی وزیر مہر ارشاد سیال نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں مظفرگڑھ کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر مہر ارشاد سیال نے پی پی 269 میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم کے حوالے سے بریفنگ دی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایات دی کہ پی پی 269 کے جیالے امیدوار علمدار قریشی کی انتخابی مہم کو بھرپور طریقے سے چلایا جائے۔