27ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے ملکی سیاست اور عوام کو عدالتی معاملات جلد انصاف ملے گا ، چیئرمین سینیٹ

Aانٹر نیشنل اسپیکر کانفرنس کا کامیاب انعقاد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی اہمیت کا حامل تھا جس سے پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر امیج بلند ہوا، یوسف رضا گیلانی

اتوار 16 نومبر 2025 18:45

ف*بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2025ء) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹر نیشنل اسپیکر کانفرنس کا کامیاب انعقاد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی اہمیت کا حامل تھا جس سے پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر امیج بلند ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ پیپلز پارٹی بورے والا کے تحصیل صدر اور این اے 156 کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری کامران یوسف گھمن نے اسلام آباد منسٹر انکلیو میں اپنی رہائش گاہ پرناشتے کی ٹیبل پر ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے ملکی سیاست اور عوام کو عدالتی معاملات جلد انصاف ملے گا اس موقع پر چوہدری کامران یوسف گھمن نے پاکستان میں انٹرنیشنل اسپیکر کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین سینیٹ کو مبارکباد پیش کی اور اسے ملکی وقار بڑھانے کی جانب اہم قدم قرار دیا،ذرائع کے مطابق چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے نہایت اہم اور سنہری دور کی نوید دے رہا ہے پارٹی کی قومی سطح پر بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیاں اور مؤثر حکمت عملی مستقبل کی مضبوط سمت کی عکاسی کرتی ہیں۔