وزیراعظم شہبازشریف کی آفتاب شعبان میرانی کی رہائش گاہ پر اہل خانہ سے تعزیت

پیر 17 نومبر 2025 21:54

وزیراعظم شہبازشریف کی آفتاب شعبان میرانی کی رہائش گاہ پر اہل خانہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پیر کو کراچی میں سابق وزیرِ اعلی سندھ اور رکن قومی اسمبلی مرحوم آفتاب شعبان میرانی کے گھر گئے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاوس میڈیا ونگ کے مطابق وزیرِ اعظم نے آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔وزیراعظم نے اہل خانہ سے تعزیت اور مرحوم کے بلندی درجات کے لییدعا کی۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیرِ ریلوے حنیف عباسی، معاون خصوصی طلحہ برکی، وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھی.۔