فیصل آباد، ضمنی انتخاب میں قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام سیٹیں مسلم لیگ (ن) نے جیت لیں

پیر 24 نومبر 2025 13:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2025ء) فیصل آبادکے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 3 سیٹوں سمیت تمام (پانچوں)سیٹیں مسلم لیگ (ن) نے جیت لیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے96 فیصل آبادII کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد بلال بدر نے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔فارم 47 کے مطابق حلقے میں مجموعی طور پر16 امیدوار میدان میں تھے تاہم بلال بدر 93009 ووٹ لے کر نمایاں برتری کے ساتھ فاتح قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار نواب شیروسیر 43025 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے نیزدیگر امیدواروں کو چند سو سے چند ہزار ووٹ ملے۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے104 فیصل آبادXکے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق امیدوار راجہ دانیال ریاض نے میدان مار لیا۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ آفیسر سے جاری فارم 47 کے مطابق حلقے میں کل پانچ امیدوار مدمقابل تھے تاہم مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ دانیال 52791 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے،ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید 19262 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ دیگر امیدواروں شکیل حسین نے 308، صوبا خان ایس کے عامر چدھڑ نے 288 اور وحید احمد نے 179 ووٹ حاصل کیے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی98 فیصل آبادI میں ضمنی انتخاب کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار آزاد علی تبسم نے کامیابی حاصل کرلی۔فارم 47 کے مطابق حلقے میں کل آٹھ امیدوار میدان میں تھے تاہم آزاد علی تبسم 44388 ووٹوں کے ساتھ سرفہرست رہے، آزاد امیدوار محمد اجمل 35246 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ وسیم اکرم نے 24098 ووٹ حاصل کیے، دیگر امیدواروں میں وسیم الرحمان نے 456، قمر محمود نے 407، محمد عامر نواز نے 197، آصف شہزاد تبسم نے 56 اور شیر افغان نے 40 ووٹ حاصل کیے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی115 فیصل آبادXVIII کے ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد طاہر پرویز نے بھرپور برتری کے ساتھ کامیابی سمیٹ لی۔ریٹرننگ آفیسر کے فارم 47 کے مطابق حلقے میں پانچ امیدواروں نے حصہ لیاتاہم طاہر پرویز نے 49046 ووٹ حاصل کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، آزاد امیدوار محمد اصغر نے 1898، احمد طارق چیمہ نے 1729، شفیق رسول نے 136 جبکہ عوامی جسٹس پارٹی پاکستان کے سہیل کاشف نے 74 ووٹ حاصل کیے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی116 فیصل آبادXIX میں ضمنی انتخاب جیت کراہم کامیابی اپنے نام کرلی۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق مذکورہ حلقے سے لیگی امیدواررانا احمد شہریارخان نمایاں برتری کے ساتھ کامیاب رہے۔ریٹرننگ آفیسر سے جاری فارم 47 کے مطابق حلقے میں سات امیدواروں نے مقابلہ کیاتاہم رانااحمد شہریار نے 48824 ووٹ لے کر سبقت قائم رکھی،ان کے مد مقابل آزاد امیدوار اصغر علی قیصر 11429 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ، دیگر امیدواروں میں خواجہ اسد اعجازمنانے 1158، عبدالرشید نے 832، سرمد فضل حسین راہی نے 193، پاکستان نظریاتی پارٹی کے بلال حسین نے 168 اور اقرا ثنا نے 94 ووٹ حاصل کئے۔

تمام حلقوں میں پولنگ پرامن ماحول میں مکمل ہوئی اور نتائج نے لیگی امیدوار کی مضبوط عوامی حمایت کو نمایاں کر دیا۔