پی پی وسطی پنجاب کی قیادت کا میاں منظور احمد وٹو کی وفات پر اظہار افسوس

منگل 16 دسمبر 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2025ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ میاں منظور احمد وٹو پاکستان کی سیاست کا بڑا نام تھا اور مجھے انکا قریبی دوست ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے،دکھ اور غم کی اس گھڑی میں پارٹی قیادت اور کارکن سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔

جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سید حسن مرتضی اور سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے میاں منظور وٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیاست میں اپنا الگ مقام بنایا ہے۔اللہ تعالی میاں منظور احمد وٹو کی آخری منزلیں آسان کرے اور خرم جہانگیروٹو،جہانزیب وٹو،معظم وٹو،ذیشان وٹو،روبینہ شاہین وٹو،جہاں آرا وٹواور آمنہ وٹو کو صبر جمیل عطا فرمائے۔