}میاں منظور احمد وٹو کی نماز جنازہ آج اوکاڑہ میں ادا کی جائیگی

منگل 16 دسمبر 2025 22:55

ب*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2025ء) سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی نماز جنازہ آج چک ون ایس پی ، وساوے والا،تحصیل دیپالپور، ضلع اوکاڑہ میں 2بجے ادا کی جائیگی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قیادت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے،پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ میاں منظور احمد وٹو پاکستان کی سیاست کا بڑا نام تھا اور مجھے انکا قریبی دوست ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے،دکھ اور غم کی گھڑی میں پارٹی قیادت اور کارکن سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں، جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی اور سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے میاں منظور وٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیاست میں۔

اپنا الگ مقام بنایا ہے۔اللہ تعالی مرحوم میاں منظور احمد وٹو کی آخری منزلیں آسان کرے،اور خرم جہانگیروٹو،جہانزیب وٹو،معظم وٹو،ذیشان وٹو،روبینہ شاہین وٹو،جہاں آرا وٹواور آمنہ وٹو کو صبر جمیل عطا فرمائی