حیدرآباد میں مرحوم شاہنواز خان جونیجو کی یاد میں روایتی میلہ ، گھوڑوں کی دوڑ، ملاکھڑا اور کبڈی نے لوک رنگ بکھیر دیے
بدھ 17 دسمبر 2025 17:04
(جاری ہے)
میلے کے دوران لائیو اسٹاک کے فروغ کے لیے اعلیٰ نسل کی بکریوں اور بھینسوں کی نمائش بھی منعقد کی گئی جبکہ روایتی لباس، دستکاری، اجرک، سندھی ٹوپی اور ثقافتی اسٹالز نے میلے کو لوک ورثے کا دلکش نمونہ بنا دیا۔
لوک موسیقی کی تھاپ پر جھومتے شرکاء اور عوامی جوش و خروش نے میلے کو ایک یادگار ثقافتی منظر میں بدل دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میلے کے آرگنائزر اور سابق رکنِ قومی اسمبلی محمد خان جونیجو نے کہا کہ سندھ دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں کی وارث دھرتی ہے اور ہماری ثقافت ہماری پہچان ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو پیغام دیا کہ وہ غیر ضروری اور منفی رجحانات سے دور رہ کر اپنی روایات اور ثقافتی اقدار سے جڑیں کیونکہ یہی اقدار ان کی ذہنی، جسمانی اور اخلاقی تربیت کا ذریعہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم شاہنواز خان جونیجو کی یاد میں یہ میلہ دراصل سندھ کی ثقافت کو زندہ رکھنے اور آنے والی نسلوں تک منتقل کرنے کی ایک عملی کوشش ہے۔ اس موقع پر تعلقہ چیئرمین غلام مرتضیٰ جونیجو، محمد خان بجورو اور دیگر معززین و شرکاء نے کہا کہ ایسے روایتی میلوں کے انعقاد سے نہ صرف مرحوم شاہنواز خان جونیجو کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے بلکہ سندھ کے لوک ورثے، روایتی کھیلوں اور ثقافت کو نئی نسل تک پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا ہوتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کا گورنر ہاؤس میں آنکھوں کے امراض کے ایک روزہ کیمپ کا افتتاح
-
گورنر خیبرپختونخوا کا پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ لیبارٹریز کمپلیکس پشاور کا دورہ
-
نوجوانوں کو بہتر مواقع اور سہولیات فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا
-
زمین منسوخی سے قبل نوٹس اور سماعت کا موقع دینا لازم ہے، سپریم کورٹ
-
خلع پر حق مہر واپسی کی حد مقرر کرنےکے قانون کے معاملے کو وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس میں لایا جائے ، سپریم کورٹ
-
لاوارث لاشوں کی شناخت کیلئے 100 جدید بائیومیٹرک مشینیں خرید لی گئیں
-
عظمی بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت (پرسوں) ہو گی
-
ایئرسیال ملک کی دوسری بڑی ایئر لائن بن گئی
-
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کی درخواست مسترد
-
لاہور،خیابان امین میں خوفناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
-
پابندی کے باوجود پتنگوں کی خرید و فروخت و سپلائی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،پولیس
-
سیالکوٹ، دوست کے قتل میں ملوث 4 سال سے روپوش اشتہاری مجرم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.