حکومت نے جعلی اورغیر معیاری سیڈ کی روک تھام کیلئے انسپکشن نیٹ ورک کا دائرہ وسیع کر دیا
جمعہ 19 دسمبر 2025 15:52
(جاری ہے)
دستاویز کے مطابق سیڈ ایکٹ کا نفاذ FSC&RD کی بنیادی ذمہ داری ہے جس کا مقصد کسی بھی فصل یا پودے کے جعلی، غیر معیاری یا غیر منظور شدہ سیڈ کی خرید و فروخت اور تقسیم کو روکنا ہے تاہم موجودہ افرادی قوت ملک بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے سیڈ کاروبار کی مؤثر نگرانی کے لئے ناکافی قرار دی گئی ہے۔
اس مسئلے کے حل کے لئے NSDRA نے سیڈ ایکٹ کی دفعہ 19 کے تحت صوبائی محکمہ زراعت کے افسران کو سیڈ انسپکٹر کے اختیارات تفویض کر دیئے ہیں جبکہ پنجاب کے محکمہ زراعت کے 134 افسران کو باضابطہ طور پر سیڈ انسپکٹر نامزد کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پنجاب کے وسیع زرعی ڈھانچے اور مضبوط فیلڈ نیٹ ورک کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔اسی ماڈل کو آگے بڑھاتے ہوئے NSDRA نے دیگر صوبوں کے محکمہ زراعت کو بھی خطوط جاری کئے ہیں تاکہ وہ اپنے افسران کو سیڈ انسپکٹر نامزد کرنے کے لئے سفارشات ارسال کریں۔ اس سلسلے میں حکومت سندھ نے 93 افسران کے نام سیڈ انسپکٹرز کے طور پر تجویز کئے ہیں۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نچلی سطح پر ریگولیٹری عملدرآمد کو مضبوط بنانا، فیلڈ کوریج اور مانیٹرنگ میں اضافہ کرنا، سیڈ کے معیار اور سرٹیفیکیشن سٹینڈرڈز پر عمل یقینی بنانا، کسانوں کو جعلی اور ناقص سیڈ سے بہتر تحفظ فراہم کرنا اور ملک بھر میں ہم آہنگ قومی ریگولیٹری فریم ورک قائم کرنا ہے۔مزید زراعت کی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پنجاب 10 لاکھ مویشی برآمد کرے گا
-
محکمہ زراعت پنجاب کی آم کے تیلے کے انسداد بارے سفارشات جاری
-
گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں میں تاخیر، کین کمشنر کے ادائیگیوں کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی گئی
-
پشاور، احساس فیول سپورٹ پروگرام میں 14 لاکھ کسان رجسٹرڈ
-
نوے فیصد زرعی زمین نائٹروجن کی کمی کا شکار ہے،زرعی ماہرین
-
پنجاب میں20 ہزار گرین ٹریکٹرز تقسیم، مزید 10 ہزار کی فراہمی شروع
-
پنجاب کے میدانی علاقوں میں ادرک کی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
زرعی شعبے میں خواتین کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر نے عالمی یومِ خواتین پر“سرسبز تعبیر: سیڈز آف چینج”مہم کا آغاز کر دیا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھمبی کی پیداوار 15لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی
-
آلو کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری، 5 لاکھ ٹن سے زائد ایکسپورٹ کے آرڈرز مل گئے
-
موسمی دباؤ میں اضافہ، آم کی صنعت خطرے میں،ماہرین کا مربوط حکمتِ عملی اپنانے پر زور
-
آم کے بور کی مکھی پھل کو بری طرح متاثر کرتی ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.