آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و جزوی طور پر ابر آلود رہنے کاامکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل 30 دسمبر 2025 17:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2025ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ سرگودھا، گجرات، میانوالی، بھکر، سرگودھا،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، نور پور تھل اور لیہ میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ اسی طرح گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، جھنگ، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، شورکوٹ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، اوکاڑہ، قصور، خانیوال اور خانپور میں دھند پڑ سکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، میانوالی اور گردونواح میں ہلکی بارش کے ساتھ بالائی اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود ر ہا جبکہ رات کے وقت گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، جھنگ، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولنگر، اوکاڑہ، قصور، خانیوال، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں درمیانی سے گھنی دھند چھا ئی رہی۔

(جاری ہے)

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9اور زیادہ سے زیادہ19سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 19فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 417فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس سی ای آر پی آفس میں 216، بیدیاں روڈ 477، برکی روڈ584،عسکری ٹین347، ڈائمنڈ پیبنٹس332، علامہ اقبال ٹائون429 اورفیز سکس ڈی ایچ اے میں831ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔