سردی کی شدید لہر : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

جمعہ 2 جنوری 2026 18:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2026ء) محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو سردی کی شدید لہر سے خبردار کردیا اور کہا نئی لہر شہر کو لپیٹ میں لینے والی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردی کی نئی اور شدید لہر کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں آئندہ دنوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، دیر، چترال اور سوات میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔