محکمہ موسمیات نے سندھ میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کردی

ہفتہ 3 جنوری 2026 14:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2026ء) صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، موہنجوداڑو اور ان کے گردونواح میں صبح یا رات کے اوقات میں دھند پڑ سکتی ہے جبکہ صوبے میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔