آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے

ہفتہ 10 جنوری 2026 21:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2026ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے اورخطہ ٔپوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ اس دوران تربت میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی.پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونحوا کے میدانی اضلاع کے بیشتر اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی14، اسکردومنفی13، استور، گوپس منفی10، ہنزہ، گلگت منفی08، قلات، بگروٹ منفی06 اوردیر میں منفی05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔