سپریم کورٹ بار نے جسٹس (ریٹائرڈ) شوکت عزیز صدیقی کے لیے ڈنر دینے والے ممبر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

جمعرات 15 جنوری 2026 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2026ء) سپریم کورٹ بار نے ریٹائرڈ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے اعزاز میں ڈنر دینے والے ممبر کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ نوٹس سندھ کے نائب صدر ملک خوشحال خان اعوان کو جاری کیا گیا ہے۔بار کے مطابق، 13 جنوری کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے لیے انعقاد کیے جانے والے ریفرنس میں دعوتی کارڈز پر سپریم کورٹ بار کا نشان اور نام استعمال کیا گیا، جبکہ اس حوالے سے صدر یا سیکریٹری سے پیشگی منظوری حاصل نہیں کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ بار نے واضح کیا کہ اس طرح کے اقدامات بار اور ایگزیکٹو کمیٹی کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں ۔ ایسوسی ایشن نے زور دیا کہ وہ کسی بھی سیاسی پہلو سے سخت نفرت رکھتی ہے اور ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری کے بغیر اس نوعیت کا انعقاد قواعد و ضوابط کے خلاف ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سات دن کے اندر اپنا موقف واضح کیا جائے ۔ مقررہ وقت کے اندر تسلی بخش جواب نہ دینے کی صورت میں رکنیت بھی معطل کی جا سکتی ہے۔یہ اقدام سپریم کورٹ بار کی طرف سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور ادارے کی شفافیت و وقار کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔