استور سمیت بالائی علاقوں میں شدید برف باری، زمینی رابطہ منقطع

پنجاب میں موسم کا نیا سسٹم داخل ہوگیا ،شدید سردی، بارش اور برف باری کی پیش گوئی 23 جنوری کے دوران مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کا امکان، الرٹ جاری

ہفتہ 17 جنوری 2026 15:57

استور سمیت بالائی علاقوں میں شدید برف باری، زمینی رابطہ منقطع
اسلام آباد/ استور/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2026ء) شدید برف باری سے کئی استور اور شمالی بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیلات کیمطابق استور سمیت مختلف پہاڑی علاقوں میں کئی گھنٹے مسلسل برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق برف باری سے نظامِ زندگی مفلوج ہوگیا ہے اور کئی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔

ادھرپی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں موسم کا نیا سسٹم داخل ہوگیا جس کے بعد شدید سردی، بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 20 سے 23 جنوری کے دوران مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اسی دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق ممکنہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، پولیس، فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ، سی اینڈ ڈبلیو، ٹورازم اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں عملے کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ خراب موسم کی صورت میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

مری جانے والے سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق سیاحوں کی سہولیات کے لیے مری میں مختلف مقامات پر فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات خنک رہنے رہے گا، شہر میں صبح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات خنک رہنے رہے گا، شہر میں صبح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سی27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔