پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ،خشک و دھندچھائے رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 17 جنوری 2026 16:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2026ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد،خشک جبکہ شام/رات کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔اسی طرح مری، گلیات اور گردونواح میں شام/رات کے اوقات میں بارش و برفباری ہو سکتی ہے،تا ہم سیالکوٹ، نارووال، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، پاکپتن، ساہیوال، خانیوال، فیصل آباد، جھنگ، میانوالی، لیہ، بھکر، نور پور تھل، ڈی جی خان، راجن پور، شورکوٹ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں درمیانی سے گھنی دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا، تا ہم سیالکوٹ، نارووال، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، پاکپتن، ساہیوال، خانیوال، فیصل آباد، جھنگ، میانوالی، لیہ، بھکر، نور پور تھل، ڈی جی خان، راجن پور، شورکوٹ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں درمیانی سے گھنی دھند چھائی رہی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8اور زیادہ سے زیادہ18 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 18 فیصدریکارڈ کی گئی ۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 238فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس سی ای آر پی آفس میں 180، بیدیاں روڈ 217، اے آر سی لاہور 540، برکی روڈ285،عسکری ٹین218،علامہ اقبال ٹا ئون 493، کنٹونمنٹ281اورفیز فا ئیو ڈی ایچ اے میں227ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔