)حکومتِ بلوچستان کی جانب سے صوبے میں نئے اضلاع کے قیام کے فیصلے کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، میر شاکر حسین

پیر 19 جنوری 2026 20:55

؛ مانجھی پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2026ء) سابق امیدوار این اے 255 نصیر آباد، صحبت پور، جعفر آباد اوستہ محمد میر شاکر حسین خان کھوسہ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومتِ بلوچستان کی جانب سے صوبے میں نئے اضلاع کے قیام کے فیصلے کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان کور کمانڈر بلوچستان وزیر اعظم پاکستان صدر پاکستان سے اپیل کرتے ہیکہ تحصیل چھتر میر حسن کو بھی ضلع کا درجہ دیا جائے۔

تحصیل چھتر میر حسن ایک تاریخی تحصیل ہے جو انگریز دور سے قائم ہے، اس زمانے میں صرف تین تحصیل ہوا کرتی تھی سب تحصیل چھتر سب تحصیل جھٹ پٹ سب تحصیل اوستہ محمد جھٹ پٹ اور اوستہ محمد آج ضلع بن گئے ہیں تحصیل چھتر میر حسن کو بھی ضلع کا درجہ دیکر یہاں کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے تحصیل چھتر میر حسن بہت بڑی پرانی گزر گاہ ہے اور ایگریکلچر سے وابستہ بڑی گنجان آبادی ہے یہاں سے پٹ فیڈر کیچھی کینال کا گزر گاہ بھی ہے تحصیل چھتر میر حسن میں مختلف معزز اقوام کی بڑی تعداد آباد ہیں۔

(جاری ہے)

مزید انہوں نے کہا کہ تحصیل چھتر میر حسن آبادی، رقبے اور انتظامی ضروریات کے لحاظ سے ضلع بننے کی مکمل اہلیت رکھتی ہے۔ اور تحصیل چھتر میر حسن کے عوام کا دیرینہ خواہش اور مطالبہ ہیکہ ان کے قدیمی اور تاریخی تحصیل کو ضلع کا درجہ دیا جائے تحصیل چھتر اور میر حسن کو ضلع کا درجہ ملنے سے نہ صرف عوام کو بہتر انتظامی سہولیات میسر آئیں گی بلکہ علاقے کی مجموعی ترقی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی