آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات

بدھ 21 جنوری 2026 21:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2026ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ لاہور ،راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، سرگودھا، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاوالدین، قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، میانوالی، خوشاب، نور پور تھل، لیہ، بھکر، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، خان پور، مظفر گڑھ اور دیگر علاقوں میں تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں شام/رات کے اوقات میں موسم شدید سرد اورمطلع جزوی طور پر ابرآلود رہا تا ہم سیالکوٹ، نارووال، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، پاکپتن، ساہیوال، خانیوال، فیصل آباد، جھنگ، میانوالی، لیہ، بھکر، نور پور تھل، ڈی جی خان، راجن پور، شورکوٹ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ20 سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح24 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 266 فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس سی ای آر پی آفس میں 182،ماڈل ٹائون283،بیدیاں روڈ 129، اے آر سی لاہور 165، برکی روڈ 220 ،عسکری ٹین102،علامہ اقبال ٹا ئون 204 اور فیز فا ئیو ڈی ایچ اے میں137 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔