پنجاب اسمبلی اجلاس میں دو آرڈیننسزکی مدت میں90روز کی توسیع ،سات مسودات قوانین متعارف
اراکین کااقلیتوں کی حالت زر پر تشویش کا اظہار ،ہر رکن اسمبلی کو تیس ،تیس کروڑ کا فنڈ ملتا ہے ،کتنا فنڈ اقلیتوںکی بہتری کیلئے خرچ کیا ،وزیر اقلیتی امور
پیر 26 جنوری 2026 22:30
(جاری ہے)
اجلاس کے آغاز پر حکومتی رکن ارشد ملک نے کہا کہ مینارٹی کارڈ کی تقسیم میں من پسند افراد کو نوازا جاتا ہے ،اراکین اسمبلی کی اتنی بھی نہیں سنی جاتی کہ ان کے علاقے کی کرسچن برادری کو کرسمس پر تحائف دینے پر کوئی مشاورت ہی کر لی جاتی ۔
پیپلز پارٹی کی نرگس فیض ملک نے کہاکہ کیا راولپنڈی میں رہنے والی اقلیتیں اس ملک کا حصہ نہیں ،رالپنڈی میں مینارٹیز کو کرسمس پر ایک پائی بھی نہیں دی گئی، اپوزیشن رکن وقاص مان نے کہا کہ اقلیتوں کو قبرستاں کا بڑا مسئلہ ہے ،ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں ڈی سیزکو کہا گیا تھا کہ زمینوں کی نشاندہی کریں جہاں اقلیتوں کے قبرستان بنائے جا سکیں۔سپیکر نے صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج صرف ایک سوال ہے حالانکہ سب سے زیادہ مسائل اقلیتوں کے ہیں،افسوس ہے ،آپ جو باتیں اب کر رہے ہیں یہ تحریری طور پر لے کر آئیں ،میرے بھی علاقے میں اقلیتیں ہیں ان کے پاس بھی قبرستاں نہیں ، یہ سنجیدہ مسئلہ ہے ان کے لیے قبرستانوں کے مسئلے کا حل نکالیں۔ اپوزیشن رکن رانا آفتاب نے کہاکہ من پسند افراد کو نہ نوازیں ،یہ وزارتیں عارضی ہیں ،من پسند افراد کو مینارٹی کارڈ زدئیے گئے ۔پیپلز پارٹی کے اقلیتی رکن باسرو جی نے کہاکہ پورے پنجاب میں آٹھ اقلیتی ممبر ہیں،جن میں سے صرف ایک میں ہندو ہوں ،میں ایک ہندو رکن اسمبلی ہوں ، وزیر صاحب نے میرا فنڈ بند کر دیا،باقی اقلیتی ممبرز کو فنڈ دئیے گئے ،ہولی ،دیوالی پر کبھی مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی نہ کچھ دیا گیا ۔وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے ممبران کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس پورے ہائوس سے صرف آٹھ ،دس اراکین اسمبلی کے علاوہ کوئی رکن اسمبلی نہیں آیا ،آپ اقلیتوںکے پاس جاتے ہیں تو آپ اپنے فنڈز سے ان کے لیے کام کیوں نہیں کرتے ،ہر رکن اسمبلی کو تیس ،تیس کروڑ کا فنڈ ملتا ہے لیکن انہوں نے کتنا فنڈ اقلیتوںکی بہتری کے لیے خرچ کیا ، ان اراکین اسمبلی سے بھی سوال ہونا چاہیے انہوں نے اقلیتوں پر زیرو فنڈ لگایا،اس لیے اقلیتوں کے برے حالات ہیں۔ بیوروکریسی میں چند اقلیتی ممبر ہیں،ہم نے ایک پروگرام ڈیزائن کیا ہے جس میں اقلیتی کے ینگ گریجویٹس کی ٹریننگ کر رہے ہیں۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے وزیر اقلیتی امور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس پر قانون سازی کریں،اقلیتوںکو صرف کوڑا اٹھانے والے پیشے سے کیوں منسلک کر دیا گیا ہے، نسل در نسل ایک عیسائی اسی شعبے میں ہے ،یہ نہایت نا انصافی ہے،اس کو ایک پروفیشنل سسٹم بنائیں ،ستھرا پنجاب میں سب کو برابر کی نوکریاں دیں۔پیپلزپارٹی کی رکن نرگس فیض ملک نے کہاکہ یہ سمجھتے ہیں کے کرسمس پر وزیر اعلی کا جلسہ کروا کر اقلیتیں خوش ہو گئی ہیں، انہوں نے امداد کا سارا سلسلہ ڈی سیزکے ذریعہ کیا ہوا ہے، ڈی سیزتو ہماری نہیں سنتے وہ عام آدمی کی کہاںسنیں گے۔پیپلز پارٹی کے رکن ممتاز چانگ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو ایوان میں خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ آج حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کچے میں ہمارے بچوں کو خطرہ تھا، جیسے بھی ہوا سی سی ڈی کے ذریعے کچے کے علاقے میں امن و امان بہتر کیا گیا ، سی سی ڈی کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے ڈاکوئوں کو سرنڈر کروایا،مدینہ کی ریاست میں مجھے امن و امان کی صورتحال پر بات نہیں کرنے دی جاتی تھی، اسی ایوان کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر احتجاج کرتا رہا ہوں،اب اگر حکومت کچے کے علاقے کو اپ لفٹ کرنے کی کوشش کرے تو جو بن پڑے وہ میں کروں گا، اگر حکومت کچے کے علاقے میں یونیورسٹی بنانا چاہے تو زمین میں مفت دوں گا۔اجلاس میں سرکاری بزنس کا آغاز کرنے ہوئے 25 نومبر کو جاری ہونے والے صوبائی موٹر گاڑیاں(چوتھی ترمیم) آرڈیننس2025 میں مزید 90 دن کی توسیع کردی گئی، 27 نومبر کو جاری ہونے والے ستھرا پنجاب اتھارٹی آرڈیننس 2025 میں بھی مزید 90 دن کی توسیع کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز (ترمیم)بل 2026 ،جنگلات (ترمیم)بل 2026، چناب یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، رحیم یار خان بل 2026،پنجاب وائلڈ لائف (تحفظ اور انتظام(ترمیمی)بل 2026 ،پنجاب ہائی سکیورٹی ٹی زونز(اسٹیبلشمنٹ)بل 2026، پنجاب ماحولیاتی تحفظ (ترمیمی)بل 2026 ،پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی )ترمیمی)بل 2026 پیش کردئیے گئے ،تمام مسودات قوانین رانا محمد اقبال نے پیش کئے جنہیں دو ماہ کے کئے متعلقہ قائمہ کمیٹیز کے سپرد کرکے رپورٹ طلب کر لی گئی ۔اجلاس میں پوٹھوہار واٹر بورڈ کے قیام سے متعلق حکومتی قرارداد پنجاب کثرت رائے سے منظور،کرلی گئی۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پوسٹ بجٹ اور پری بجٹ عام بحث کا آغاز کر دیا گیا، بحث کا آغاز وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰشجاع الرحمان نے کیا ۔صوبائی وزیر نے حکومتی کارکردگی کے حوالے سے روشنی ڈالی ۔اپوزیشن نے بحث پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری کی غیرموجودگی میں بجٹ بحث کا آغاز نہیں کیا جا سکتاجس پر بجٹ پر بحث روک دی گئی۔ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس آج منگلدوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر28.9فیصد تک پہنچ گئی
-
نوجوانوں کی صلاحیتوں کو قومی معیشت کی طاقت بنانے کا وقت آ گیا، حکومت ہر قابل نوجوان کے ساتھ کھڑی ہے۔ رانا مشہود
-
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی زیرصدارت نیشنل ویٹ اوورسائٹ کمیٹی کا 13 واں اجلاس، غیر قانونی گندم کی تجارت اور جعلی بیج کمپنیوں کے لیے کوئی رعایت نہیں، رانا تنویر حسین
-
غیر قانونی گندم کی تجارت اور جعلی بیج کمپنیوں کے لیے کوئی رعایت نہیں، رانا تنویرحسین
-
گورنرخیبرپختونخوا نے شندور پولو فیسٹیول کاافتتاح کردیا
-
پنجاب بھر میں 1302 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1485 زخمی
-
نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی ،میرٹ پر مواقع دیکر پاکستان کو عالمی قیادت کی صف میں شامل کیا جا سکتا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
ملک میں طویل المدتی بنیادوں پر غربت میں نمایاں کمی ریکارڈ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پشاورمیں خیبرپختونخوا پولیس کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ
-
وفاقی وزیر توانائی سے سپین کے سفیر کی قیادت میں ہسپانوی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
ملک میں شرح خواندگی 63 فیصد ریکارڈ، مردوں میں 73 فیصد اور خواتین میں 54 فیصد رہی،اقتصادی سروے
-
روات پولیس نے فحش ویب سائٹس پرلائیو سٹریمنگ کے ذریعے فحش و نازیبا ویڈیوز شئیر کرنے والا گینگ گرفتار کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.