یونین کونسل احمد نگر چٹھہ میں نادرا کاؤنٹر کی منظوری عوامی خدمت کا ایک اور سنگِ میل ثابت ہو گا ،چوہدری سلمان ساجد چٹھہ

اتوار 15 فروری 2026 13:00

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2026ء) یونین کونسل احمد نگر چٹھہ میں نادرا کاؤنٹر کی منظوری عوامی خدمت کا ایک اور سنگِ میل ثابت ہو گا عوامی کو تمام سہولیات انکی دہلیز پر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء چوہدری سلمان ساجد چٹھہ نے نادرہ دفتر کے وزٹ کے موقعہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا یونین کونسل احمد نگر چٹھہ کے دفتر میں نادرا کاؤنٹر کے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تمام انتظامی اور عملی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں بہت جلد اس سہولت کا باضابطہ افتتاح عمل میں لایا جائے گا۔اس اہم عوامی منصوبے کی تکمیل میں رکن قومی اسمبلی این اے 66 بلال فاروق تارڑ نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

تاہم مقامی سطح پر اس مسئلے کو اجاگر کرنے، متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے اہل علاقہ کو بنیادی سرکاری سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں تاکہ عوام کو غیر ضروری سفری مشکلات اور اضافی اخراجات سے نجات مل سکے۔

نادرا کاؤنٹر کے قیام سے احمد نگر چٹھہ اور ملحقہ دیہات کے ہزاروں شہری مستفید ہوں گے۔ اب شناختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور دیگر اہم دستاویزات کے حصول کے لیے شہریوں کو دور دراز شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ اس اقدام سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ مالی بوجھ میں بھی نمایاں کمی آئے گی، خصوصاً بزرگ افراد، خواتین اور طلبہ کو اس سہولت سے خصوصی فائدہ پہنچے گا انہوں نے مذید کہا عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ اپنے حلقے کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا وژن عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مقامی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کا فروغ ہے، اور اسی وژن کے تحت یہ اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔

اہل علاقہ سے بھی اس موضوع پر بات ہوئی جس میں شہریوں نے نادرا کاؤنٹر کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے چوہدری سلمان ساجد چٹھہ اور ایم این اے بلال فاروق تارڑ کا شکریہ ادا کیا ہے۔\378