پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد،خشک ،شمال مشرقی اضلاع میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان

بدھ 18 فروری 2026 18:29

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد،خشک ،شمال مشرقی اضلاع میں ہلکی دھند ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2026ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم شمال مشرقی اضلاع میں صبح کے وقت ہلکی دھند کاپڑنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا تا ہم پنجاب کے مشرقی اضلاع (سیالکوٹ، نارووال، قصور، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، پاکپتن، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر ، بہاولپور اور گردونواح ) میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی/گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12اور زیادہ سے زیادہ25سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح25فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 164فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس بیدیاں روڈ پر 149، اے آر سی لاہور 176، برکی روڈ223،عسکری ٹین102،علامہ اقبال ٹا ئون 179اورسی ای آر پی آفس میں176ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔